واشنگٹن (14 جنوری 2026): امریکا کے مشرق وسطیٰ کیلیے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے غزہ جنگ بندی منصوبے کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔اسٹیو وٹکوف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ کو مکمل غیر مسلح اور اس کی تعمیرِ نو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے کا حصہ ہے، جنگ بندی کے بعد غزہ کی غیر فوجی حیثیت اور تعمیرِ نو کا آغاز ہوگا۔یہ بھی پڑھیں: غزہ میں جنگ بندی کے باوجود 100 سے زائد بچے شہیدخبر رساں ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق اسٹیو وٹکوف نے کہا کہ غزہ میں عبوری ٹیکنوکریٹک فلسطینی انتظامیہ قائم کی جائے گی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس آخری یرغمالی کی لاش فوری واپس کرے ورنہ سنگین نتائج ہوں گے، پہلے مرحلے میں تمام زندہ یرغمالی رہا اور بڑے پیمانے پر انسانی امداد فراہم کی گئی۔خصوصی ایلچی کا مزید کہنا تھا کہ غزہ پر پیشرفت میں مصر، ترکیہ اور قطر کا کلیدی کردار ہے، ان ممالک کی ناگزیر ثالثی کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے تمام پیشرفت کو ممکن بنایا ہے۔