ایران کیخلاف کسی فوجی حملے کا حصہ نہیں بنیں گے، سعودی عرب

Wait 5 sec.

سعودی عرب ایران کیخلاف امریکا کے فوجی حملے کا حصہ بنے گا یا نہیں، اس سلسلے میں سعودی حکومت کا اہم فیصلہ سامنے آگیا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے تہران کو یقین دہانی کرادی ہے کہ وہ ایران کیخلاف کسی فوجی حملے کا حصہ نہیں بنیں گے، سعودی عرب نے ایران کو آگاہ کیا ہے کہ وہ اس کیخلاف کسی امریکی کارروائی کا حصہ نہیں بنےگا۔فضائی حدود کے استعمال سے متعلق سعودی میڈیا نے مزید بتایا کہ سعودی عرب امریکی حملے میں اپنی فضائی حدود یا سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔یہ بھی پڑھیں: اگر حملہ ہوا تو ہم مشرقی وسطیٰ میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے، ایران کا دو ٹوک جوابرائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایرانی حکام نے کہا ہے کہ ایران نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ترکی کو خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا ایران کو نشانہ بناتا ہے تو ان ممالک میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ایرانی عہدیدار نے کہا کہ اگر امریکا ایران میں جاری احتجاج میں مداخلت کرنے کی دھمکیوں پر عمل کرتا ہے تو ایران امریکی اڈوں پر حملہ کردے گا۔سینئر ایرانی حکام نے کہا کہ تہران نے علاقائی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واشنگٹن کو ایران پر حملہ کرنے سے روکیں۔خیال رہے کہ ایران نے امریکا پر واضح کیا ہے کہ اگر حملہ ہوا تو ہم مشرقی وسطیٰ میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنائے گے، سینئر ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ تہران نے اس سلسلے میں ہمسایہ ممالک کو خبردار کردیا ہے۔’حملہ ہوا تو خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے‘