خواتین کی جانب سے حمل کے دوران پیراسیٹامول کا استعمال محفوط ہے یا نہیں، اس حوالے سے نئی تحقیق میں اہم انکشافات سامنے آئی ہے۔ امریکا میں پیراسیٹامول کو ٹائلینول کہا جاتا ہے، نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے حمل کے دوران اسے لینا محفوظ ہے، یورپی محققین کے ایک گروپ نے گزشتہ سال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آٹزم سے تعلق کے دعوؤں کے جواب میں نیا ڈیٹا مرتب کیا ہے۔برطانوی جریدے دی لانسیٹ اوبسٹیٹرکس، گائناکالوجی اینڈ ویمنز ہیلتھ میں شائع ہونے والے ایک جائزے میں تحیقی ٹیم کے حوالے سے بتایا کہ انھوں نے دعوؤں کو جاننے کےلیے تحقیقی کی ے۔لندن یونیورسٹی کے سٹی سینٹ جارج میں زچگی اور زچگی کے امراض کی پروفیسر اسما خلیل نے کہا کہ پیراسیٹامول حمل میں استعمال کرنا محفوظ ہے۔انھوں نے کہا کہ جب ان ٹیلٹس کو ڈاکٹر سفارش کے مطابق استعمال کیا جائے تو بہترین دستیاب شواہد کے مطابق آٹزم، توجہ کی کمی، ہائپر ایکٹیویٹی ڈس آرڈر ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملیاسما خلیل نے بتایا کہ ستمبر میں ٹرمپ کی جانب سے حاملہ خواتین کو یہ دوا نہ لینے کے بیان کے بعد ان کے مریضوں کی طرف سے درد کی مقبول دوا کے بارے میں پوچھا گیا تھا جسے ایسیٹامنفین بھی کہا جاتا ہے۔ اس وقت، قومی اور بین الاقوامی طبی گروپوں نے امریکی صدر کے تبصروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ثبوت پر مبنی نہیں ہیں۔پیراسیٹامول/ ٹائلینول واحد درد کم کرنے والی دوا ہے جو حاملہ خواتین کے لیے محفوظ سمجھی جاتی ہے۔