نئی دہلی(16 جنوری 2026): بھارتی وزیراعظم نریندرمودی پھر سوشل میڈیا پرمذاق کا نشانہ بن گئے جس کی ویڈو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جرمن چانسلر فریڈرِش مَرس محتاط انداز اختیار کرتے ہوئے فاصلہ برقرار رکھے ہوئے ہیں جبکہ نریندر مودی انہیں کچھ دکھانے یا متوجہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مودی نے کئی بار ہاتھ سے اشارہ کر کے مَرس کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن جرمن چانسلر ہر بار دوسرا رخ اختیار کرلیتے ہیں۔ایک صارف نے لکھا مودی کو نفسیاتی معائنہ کرانے کی ضرورت ہے کیونکہ انہوں نے غیر ملکی سربراہ کو مسلسل تنگ کیا۔ کیمرے پر نظریں جمائے رکھیں اور جیسے ہی تصویر کھینچی گئی فوراً رک گئے۔ایک اور صارف نے سوال کیا "کیا آپ شرمندگی محسوس نہیں کرتے؟ کیا آپ واقعی چاہتے ہیں یہی شخص ہمارے ملک کی قیادت کرے؟” ڈاکٹر نمو یادیو لکھتے ہیں مودی واقعی بہت پریشان کن شخصیت کے مالک ہیں۔https://urdu.arynews.tv/wp-content/uploads/2026/01/snapsave-app_1578793309922423_hd.mp4