واشنگٹن (16 جنوری 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کے لیے بورڈ آف پیس قائم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کے لیے بورڈ آف پیس قائم کرنے کا اعلان سوشل میڈیا ایپ ٹروتھ پر کیا ہے۔ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ بورڈ کے قیام کا مقصد عسکری گروپوں کو ہتھیاروں سے پاک کرنا اورعارضی فلسطینی حکومت قائم کرنا ہے۔ بورڈ ارکان جلد نامزد کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی حکام نے بتایا تھا بین الاقوامی استحکام فورس کی مزید معلومات دو ہفتوں میں جاری کی جائیں گی۔ اسرائیل کو یقین نہیں کہ حماس غیرمسلح ہوجائے گی۔ حماس کے غیرمسلح ہونے کو یقینی بنانے کیلیے اس سے بات کی جائے گی۔ماریہ ماچاڈو نے اپنا ’امن نوبل انعام‘ امریکی صدر ٹرمپ کو دے دیا!