آدھی رات کو گہری نیند میں جب اچانک ریچل بلور کی آنکھ کھلی تو سینے پر بھاری بوجھ کا احساس موجود تھا۔جاگنے پر انھوں نے اپنے کتے کی طرف ہاتھ بڑھایا تو اس کی جگہ خود کو ایک نرم اور رینگتی ہوئی چیز کو سہلاتے ہوئے پایا۔