پہاڑوں پر ہورہی برف باری کے درمیان میدانی علاقوں میں سردی اور کہرے کا قہر کم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ شدید کہرے کی وجہ سے ٹرینوں کی رفتار تھم گئی ہے جس کی وجہ سے پریشان مسافر کئی کئی گھنٹے تاخیر سے اپنی منزل پر پہنچ پارہے ہیں۔اس دوران دہلی ہاوڑہ ریل روٹ سے گزرنے والی کئی ٹرینیں ایک بار پھر تاخیر سے چل رہی ہیں۔ اگرچہ دن کے وقت سورج نکلنے کے ساتھ سردی سے کچھ راحت ضرور مل رہی ہے لیکن رات کے وقت درجہ حرارت میں نمایاں کمی آ رہی ہے جس سے معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر کے دوسرے ہفتے سے کہرے کا سلسلہ جاری ہے۔کہرے کی وجہ سے ریل ٹریفک مسلسل متاثر ہو رہا ہے۔ حالانکہ نئے سال کے دوسرے ہفتے میں ٹرین آپریشن میں کچھ بہتری ضرور ہوئی تھی مگرشدید کہرے نے ایک بار پھر ٹرینوں کی رفتار کو سست کر دیا ہے۔ صورتحال یہ ہے کہ سب مصروف ترین دہلی۔ہاوڑا ریل روٹ کے سب سے زیادہ مصروف ریلوے اسٹیشنوں میں پنڈت دین دیال اپادھیائے جنکشن(ڈی ڈی یو) سے ہو کرگزر نے والی لوک مانیہ تلک(ٹی) راجندرنگر ایکسپریس، مگدھ ایکسپریس اور پروشوتم ایکسپریس سمیت کئی ٹرینیں گھنٹے تاخیر سے چل رہی ہیں۔کہرے کا قہر! دہلی-آگرہ ایکسپریس وے پر 7 بسیں آپس میں متصادم، آتشزدگی میں 4 لوگوں کی موت، دیگر 25 زخمیڈی ڈی یو جنکشن سے گزرنے والی ٹرین نمبر 12987 سیالدہ اجمیر ایکسپریس، ٹرین نمبر 18104 جلیانوالہ باغ ایکسپریس منسوخ کر دی گئی ہیں۔ وہیں پنڈت دین دیال اپادھیائے جنکشن سے ہوکر گزرنے والی کچھ ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔ جن میں ٹرین نمبر 13151 جموں توی کولکتہ ایکسپریس 6:30 گھنٹے لیٹ ہے وہیں ٹرین نمبر 12333 ہاوڑہ پریاگ راج وبھوتی ایکسپریس 3 گھنٹے،ٹرین نمبر 20802 نئی دہلی اسلام پور مگدھ ایکسپریس 4:30 گھنٹے، ٹرین نمبر 12802 دہلی پوری پرشوتم ایکسپریس 6:30 گھنٹے، ٹرین نمبر 12370 دہرادون ہاوڑہ کمبھ ایکسپریس 2:30 گھنٹے، ٹرین نمبر 13238 کوٹا پٹنہ ایکسپریس 2 گھنٹے اور ٹرین نمبر 15657 برہم پترا میل 8 گھنٹے تاخیر سے چلنے والی ٹرینیں شامل ہیں۔