واشنگٹن: امریکا میں ریٹائرمنٹ ہوم میں گھسنے کی کوشش کرنے پر پولیس نے ایک بکری کو گرفتار کرلیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ریاست واشنگٹن کے شہر آبرن کی پولیس کو ایک ریٹائرمنٹ ہوم سے ایک بکری کے عمارت میں گھسنے کی کوشش سے متعلق شکایت ملی تھی۔سوشل میڈیا پوسٹ میں آبرن پولیس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ افسران نے ویسلے ہومز پہنچ کر اس بکری کو ڈھونڈا جو عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی تھی۔پوسٹ کے مطابق افسران کے بکری کو بحفاظت گرفتار کرنے کے بعد بکری کے مالک کا دوست اس کو لینے کے لئے پہنچ گیا۔رپورٹس کے مطابق روبی نامی بکری نے گھر جانے سے قبل پولیس افسران کے ساتھ تصویر بھی بنوائی۔مادہ کتے نے بکری کے بچے کو اپنا دودھ پلا کر اس کی جان بچا لیپولیس کے مطابق بکری کی معصومیت کے باعث اس کے خلاف تمام الزامات کو ختم کر دیا گیا۔