پیوٹن(17 جنوری 2026): روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ایرانی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم کو ثالثی کی پیشکش کردی۔روسی صدر نے مسعود پزشکیان اور نیتن یاہو سے ٹیلیفون پر بات چیت کے دوران ثالثی کی پیشکش کی، پیوٹن نے زور دیا کہ روس ثالثی کی کوششیں جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے رابطہ کیا اور سلامتی کونسل کے اجلاس میں روس کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔کریملن کے ترجمان نے کہا روسی صدر کشیدگی کم کرنے کی کوششیں جاری رکھیں گے ۔مسعود پزشکیان نے روسی صدر کے ساتھ گفتگو میں کہا ایران میں حالیہ واقعات میں امریکا اور اسرائیل کا براہِ راست کردار اور مداخلت واضح ہے۔ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ ایران کی داخلی پالیسی عوام دوست ہے اور عوامی مشکلات ’ایران پر ظالمانہ پابندیوں‘ کا نتیجہ ہیں۔