بھارتی ریاست میں دماغ کھانے والے امیبا نے عوام میں دہشت پھیلا دی

Wait 5 sec.

کیرالا (16 ستمبر 2025): بھارتی ریاست کیرالا میں دماغ کھانے والے امیبا (برین ایٹر امیبا) نے عوام میں دہشت پھیلا دی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیرالا محکمہ صحت نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ ریاست میں رواں برس ’امیبک میننجو انسفلائٹس‘ (جسے برین ایٹنگ امیبا بھی کہا جاتا ہے) کا ایک نیا کیس سامنے آیا ہے، جس کے بعد ریاست میں کیسز کی تعداد 67 ہو گئی ہے۔کیرالا محکمہ صحت کے مطابق تازہ ترین کیس میں ترووننت پورم میں ایک 17 سالہ لڑکے کے اس انفیکشن میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، معلوم ہوا کہ لڑکا اپنے دوستوں کے ساتھ اکولم ٹورسٹ ولیج میں واقع سوئمنگ پول میں نہایا تھا، کیرالا محکمہ صحت نے سوئمنگ پول کو بند کر دیا۔حکومت کے پاس ذخیرہ کورونا ویکیسن ضائع ہونے کا خدشہ، ایکسپائری میں کتنا وقت رہ گیا؟محکمہ صحت کے مطابق کیرالا میں اب تک برین ایٹنگ امیبا کے 16 کیسز سامنے آ چکے ہیں جن میں سے 18 کی موت ہو چکی ہے، اور ان میں پانچ اموات گزشتہ ایک ماہ میں ہوئی ہیں، کیرالا کی وزیر صحت ویزا جارج نے اس مرض سے نمٹنے کے لیے سخت گائیڈلائنز کی ضرورت پر زور دیا اور عوام کو پانی سے متعلق صاف صفائی اختیار کرنے کا مشورہ دیا۔طبی ماہرین نے بھی ہدایت کی ہے کہ ٹھہرے ہوئے یا آلودہ پانی میں چہرہ نہ دھوئیں اور نہ ہی نہائیں، جس میں وہ تالاب بھی شامل ہیں جہاں مویشی نہلائے جاتے ہیں۔ وزیر صحت نے یہ بھی کہا کہ کنوؤں کو سائنسی طریقے سے کلورینیٹ کیا جانا چاہیے۔