حماس نے 48 اسرائیلی قیدیوں کی ’’الوداعی تصویر‘‘ جاری کردی

Wait 5 sec.

حماس نے 48 اسرائیلی قیدیوں کی ’’الوداعی تصویر‘‘ جاری کردی، غزہ میں زمینی کارروائی سے قیدیوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔الجزیرہ ٹی وی کے مطابق حماس کی جانب سے 48 اسرائیلی قیدیوں کی تصاویر سامنے آئی ہیں، اسرائیلی فوج کےغزہ سٹی پر تباہ کن حملے اور زمینی کارروائی سے قیدیوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں، حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈز نے قیدیوں کی اجتماعی تصویرشائع کی ہے۔حماس نے کہا کہ الوداعی تصویر نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی اور ضمیر کی پسپائی کا نتیجہ ہے جبکہ حماس نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے قیدیوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہے ہیں۔یہ بھی پڑھیں: حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کو کہاں منتقل کیا؟ترجمان حماس کا کہنا ہے کہ کئی قیدی اسرائیلی بمباری میں مارے جاچکے ہیں، اسرائیلی قیدی غزہ سٹی کے مختلف محلوں میں موجود ہیں۔دریں اثنا ہزاروں اسرائیلی عوام کا آج دوبارہ سے سڑکوں پر نکلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، مظاہرین کی جانب سے نیتن یاہو کیخلاف احتجاج کیا جائیگا۔مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ جنگ ختم کرکے تمام قیدیوں کی رہائی کیلئے معاہدہ کیا جائے، قیدیوں کی تصویر نے اسرائیلی عوام میں نیتن یاہوکی پالیسی کیخلاف غصہ پیدا کردیا ہے۔غزہ میں بہن کو کندھے پر اٹھائے روتے ہوئے بچے  نے دل دہلا دیے