سعودی عرب میں خادم حرمین شریفین نے 10 مرتبہ خون کا عطیہ دینے والے 8 غیر ملکیوں کو تیسرے درجے کا تمغہ دینے کی منظوری دی ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خون کا عطیہ کرنے والے 8 غیر ملکیوں کو تمغے کے علاوہ شاہ سلمان کی طرف سے اسناد بھی دی جائیں گی۔رپورٹس کے مطابق جن 4 غیر ملکیوں کو شاہی تمغہ دیا گیا ہے ان کے نام: محمد عبد المطلب (لبنان)، نواف عودہ (کویت)، عمر عبد الحلیم (سوڈان)، حازم علی (مصر) دحام احمد (پناہ گزین قبائل)، احمد عاصم (مصر) مصطفی عبد الفتاح (سوڈان) اور موید احمد (یمن) ہیں۔سعودی عرب میں ضرورت مند مریضوں کے لیے خون کا عطیہ دینے کی مہم وقتا فوقتا چلائی جاتی ہے۔رپورٹس کے مطابق مہم سعودی عرب کے تمام شہروں میں بیک وقت شروع ہوتی ہے جس کا مقصد ضرورت مند مریضوں کے لیے خون کے عطیات جمع کرانا ہوتا ہے۔سعودی عرب کا ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان تعاون کی بحالی کا خیر مقدمایسے افراد خواہ وہ سعودی شہری ہوں یا مقیم غیر ملکی جو 10 مرتبہ خون کا عطیہ دے دیتے ہیں انہیں خدمات کے اعتراف میں تمغہ اور شکریے پر مشتمل سند سے نوازا جاتا ہے۔