سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لکسمبرگ کی جانب سے کیے گئے اعلان کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری تفصیلی بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت کی جانب سے لکسمبرگ کے اس فیصلے کو مثبت اقدام قرار دیا ہے جو دو ریاستی حل کے نفاذ اور خطے میں قیام امن کے عمل کو مضبوط بنائے گا۔رپورٹس کے مطابق سعودی عرب نے ایک بار پھر عالمی برادری اور خصوصا اپنے شراکت دار ممالک سے کہا ہے کہ وہ بھی ایسے ہی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھیں تاکہ فلسطینی عوام کے دیرینہ مطالبات اور امن کے قیام کی کوششوں کو مزید تقویت ملے اور مسئلے کے منصفانہ حل اور خطے کے جامع امن و استحکام کو یقینی بنایا جاسکے۔دوسری جانب جاپانی اخبار نے حکومتی ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ جاپان فی الحال فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے حق میں نہیں ہے۔سعودی عرب: 8 غیر ملکیوں کو شاہی تمغہ دینے کی منظوریرپورٹ کے مطابق جاپانی وزیراعظم یو این کے فلسطین سے متعلق اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔ فلسطین کو تسلیم نہ کرنے کاجاپان کا موقف امریکا اور اسرائیل کے قریب ہے۔واضح رہے کہ فرانس، برطانیہ، کینیڈا، لکسمبرگ، بیلجیئم اور آسٹریلیا سمیت کئی ممالک نے کہا ہے کہ وہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔