نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے وزیراعظم نریندر مودی کے جی ایس ٹی 2.0 اصلاحات کے اعلان پر سخت تنقید کی ہے۔ کھڑگے نے ایکس پوسٹ میں طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’’نو سو چوہے کھا کر بلی حج کو چلی! مودی حکومت نے کانگریس کے سادہ اور مؤثر جی ایس ٹی کے بجائے 9 مختلف سلیب سے ٹیکس وصول کیا اور 8 سال کے دوران 55 لاکھ کروڑ روپے سے زائد رقم اکٹھی کی۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اب عوام کے لیے 2.5 لاکھ کروڑ روپے کے ’بچت کے جشن‘ کی بات کر کے محض ایک معمولی بینڈ ایڈ لگا رہی ہے، جبکہ اصل میں دال، چاول، اناج، پنسل، کتابیں، علاج اور کسانوں کے ٹریکٹر پر بھی جی ایس ٹی وصول کیا گیا۔ کھڑگے نے حکومت سے عوام سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔دریں اثنا، کانگریس رہنما جے رام رمیش نے بھی وزیر اعظم نرندر مودی کے خطاب پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ کہا کہ جی ایس ٹی اصلاحات کے تمام کریڈٹ کو خود پر منسوب کرنا غیر مناسب ہے۔ رمیش نے واضح کیا کہ جی ایس ٹی دراصل ایک ترقی روکنے والا ٹیکس ہے، جس میں متعدد مسائل موجود ہیں جیسے زیادہ ٹیکس سلیب، روزمرہ اشیاء پر بھاری شرحیں، چوری اور غلط درجہ بندی، اور پیچیدہ رسمی کارروائیاں۔انہوں نے کہا کہ جولائی 2017 سے کانگریس جی ایس ٹی 2.0 کی ضرورت پر زور دیتی آئی ہے اور یہ 2024 کے لوک سبھا انتخابی منشور میں بھی شامل تھا۔ رمیش نے مزید کہا کہ موجودہ اصلاحات غیر کافی ہیں، خاص طور پر ایم ایس ایم ایز، کپڑا، سیاحت، برآمدات، دستکاری اور زرعی ان پٹ کے مسائل کے حل میں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاستوں کو جی ایس ٹی کے دائرے میں مزید شعبے شامل کرنے کی اجازت اور معاوضے کی مدت میں توسیع جیسے مطالبات ابھی تک نظر انداز کیے گئے ہیں، جس سے ملک میں سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی کی راہ پر اثر پڑ سکتا ہے۔नौ सौ चूहे खाकर, बिल्ली हज को चली ! .@narendramodi जी, आपकी सरकार ने कांग्रेस के सरल और कुशल GST के बजाय, अलग-अलग 9 स्लैब से वसूली कर “गब्बर सिंह टैक्स” लगाया और 8 साल में ₹55 लाख करोड़ से ज़्यादा वसूले। अब आप ₹2.5 लाख करोड़ के “बचत उत्सव” की बात कर के जनता को गहरे घाव… pic.twitter.com/t7Z64wL67S— Mallikarjun Kharge (@kharge) September 21, 2025قبل ازیں، وزیراعظم نرندر مودی نے 21 ستمبر 2025 کو قوم سے خطاب کرتے ہوئے نورتری کے پہلے دن، 22 ستمبر سے، نیکسٹ جنریشن جی ایس ٹی اصلاحات نافذ کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس اصلاح سے ملک میں ایک نئے "جی ایس ٹی بچت جشن" کا آغاز ہوگا جو عام شہریوں کے لیے مالی فوائد لائے گا۔مودی نے مزید کہا کہ یہ اصلاح چھوٹے اور درمیانے طبقے، نوجوانوں، کسانوں، خواتین، دکانداروں، تاجروں اور کاروباری حضرات سب کے لیے فائدہ مند ہوگی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اس سے خریداری آسان اور سستی ہوگی اور ہر فرد کی زندگی میں مثبت تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی۔