اسرائیل پر اعتماد نہیں کرتا، شام دہشت گردی برآمد کرنے والا ملک نہیں رہا: احمد الشرع

Wait 5 sec.

دمشق (21 ستمبر 2025): شام کے صدر احمد الشرع نے اسرائیل کو ناقابل اعتبار ملک قرار دے دیا، ان کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل پر اعتماد نہیں کرتا، انھوں نے کہا کہ شام اب دہشت گردی برآمد کرنے والا ملک نہیں رہا ہے۔شامی صدر احمد الشرع نے ترک میڈیا کو انٹریو دیا ہے، جس میں انھوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ امریکی ثالثی میں معاہدہ جلد طے پانے والا ہے، لیکن یہ نیا معاہدہ 1974 کے معاہدے جیسا ہوگا، اور تعلقات معمول پر نہیں آئیں گے۔انھوں نے واضح کیا کہ شام لڑنا جانتا ہے لیکن اب جنگ نہیں چاہتا، السویدہ میں حالیہ بدامنی مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی سازش تھی، اسرائیل کے ساتھ اگر اعتماد کی بات ہو تو میرا جواب ہے میں اس پر اعتماد نہیں کرتا۔ایران کا پابندیاں برقرار رکھنے پر آئی اے ای اے کیساتھ تعاون معطل کرنے کی دھمکیاحمد الشرع نے کہا کہ اسرائیلی حملے میں صدارتی محل اور وزارت دفاع کو نشانہ بنایا گیا، یہ حملہ دراصل اعلان جنگ کے مترادف ہے، انھوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی معاہدہ ناگزیر ہے مگر اسرائیل کی جانب سے اس معاہدے کی پاسداری پھر بھی مشکوک ہے۔شامی صدر نے کہا کہ شام اب عالمی نظام کا حصہ بن چکا ہے، اور ایسا ملک نہیں رہا ہے جو منشیات یا دہشت گردی برآمد کرتا ہو۔