وزیر اعظم مودی کے خطاب پر سنجے سنگھ کا ردعمل، ’جی ایس ٹی کے نام پر لوٹے گئے پیسے عوام کو واپس دو‘

Wait 5 sec.

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار (21 ستمبر) کو قوم سے خطاب کیا اور کہا کہ کل طلوع آفتاب کے ساتھ ہی جی ایس ٹی ریفارمس نافذ ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی اصلاحات ہندوستان کی ترقی کو مزید فروغ دیں گی۔ نریندر مودی کے اس خطاب پر عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ کا رد عمل سامنے آیا ہے۔ سنجے سنگھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ویڈیو پوسٹ جاری کر کے کہا کہ گزشتہ 8 سالوں میں جی ایس ٹی کے نام پر ملک کے عوام سے لوٹے گئے لاکھوں کروڑوں روپے عوام کے کھاتوں میں واپس کئے جائیں۔पिछले 8 सालों में GST के नाम पर देश की जनता से लूटे गए लाखों करोड़ रुपए जनता के खातों में वापस करो। स्विट्जरलैंड की घड़ी, जर्मनी का पेन, इटली का चश्मा, अमेरिका का फ़ोन। विदेशी कार , हेलीकॉप्टर और विमान इस्तेमाल करने वाले मोदी जी आज स्वदेशी पर ज्ञान बांट रहे थे। pic.twitter.com/292Ob7EYLV— Sanjay Singh AAP (@SanjayAzadSln) September 21, 2025سنجے سنگھ نے مزید کہا کہ ’’سوئٹزلینڈ کی گھڑی، جرمنی کا قلم، اٹلی کا چشمہ، امریکہ کا فون، غیر ملکی کار، ہیلی کاپٹر اور ہوائی جہاز کا استعمال کرنے والے مودی جی آج سودیشی پر گیان (علم) بانٹ رہے تھے۔‘‘ سنجے سنگھ کے علاوہ عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر سوربھ بھاردواج نے بھی طنز کستے ہوئے کہا کہ ’’اس بار قوم کے نام خطاب 8 بجے کی جگہ 5 بجے ہوا، کیونکہ آج رات 8 بجے ہندوستان پاکستان کا میچ ہے۔‘‘واضح ہو کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے قوم کے نام خطاب میں جی ایس ٹی 2.0 کی اصلاحات کو قومی مفاد میں قرار دیا۔ انہوں نے ’ون نیشن، ون ٹیکس‘ کو مضبوط بنانے اور سودیشی منتر پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام ریاستوں اور سب کو ساتھ لے کر آزاد ہندوستان کا اتنا بڑا ٹیکس ریفارم ممکن ہو پایا ہے۔ یہ مرکز اور ریاستوں کی مشترکہ کوشش کا نتیجہ تھا کہ آج ملک درجنوں ٹیکس سے آزاد ہوا ہے۔ ’ون نیشن، ون ٹیکس‘ کا خواب مکمل ہوا ہے۔