ایٹمی ہتھیار: روس کی امریکا کو بڑی پیشکش

Wait 5 sec.

روس نے امریکا کو ایک سال کیلئے ایٹمی ہتھیاروں کے معاہدے میں توسیع کی پیشکش کر دی۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ نیو اسٹارٹ معاہدہ ایک سال مزید بڑھایا جائے تاکہ مستقبل پر مذاکرات ہو سکیں۔نیواسٹارٹ معاہدہ 5فروری 2026 کو ختم ہونا ہے اس معاہدے کے تحت 1550 وارہیڈز کی حد مقرر ہے۔پیوٹن نے کہا کہ روس یکطرفہ طور پر معاہدے کی حد ایک سال بڑھانے کیلئے تیار ہے امریکا بھی اسی طرح قدم اٹھائےاور توازن بگاڑنے کی کوشش نہ کرے۔یوکرین جنگ پر دباؤ کے باوجود روسی صدر نے عالمی عدم پھیلاؤ کے مفاد میں پیشکش کی ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ امریکا نے میزائل ڈیفنس سسٹم اور اسپیس انٹرسیپٹرز نصب کئے تو ردعمل دیں گے۔خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ چین نے نئے ایٹمی معاہدے میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ہے۔