بھارت میں ہاوڑہ-نئی دہلی ریلوے روٹ پر گزشتہ روز چلتی ٹرین میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، مسافروں نے کود کر اپنی جانیں بچائیں، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹاٹا 18184 سپر فاسٹ ٹرین کے ایک کوچ میں آگ لگنے کا واقعہ کالاجھریا ریلوے ٹریک کے پاس پیش آیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ چلتی ٹرین سے اچانک دھواں اور آگ کی چنگاریاں نکلنے کے باعث مسافروں میں افراتفری مچ گئی۔ بدحواسی کے عالم میں لوگ چلتی ٹرین سے باہر کودنے پر مجبور ہوگئے۔ बड़ी खबर 18184 बक्सर-टाटा एक्सप्रेस में अचानक लगी आग जामताड़ा के पास यात्रियों में मचा हड़कंप, लोग बोगियों से कूदकर जान बचाने लगे इंजन के बाद तीसरी बोगी से उठी लपटें लोको पायलट की सूझबूझ से बड़ा हादसा टला रेलवे स्टाफ ने फायर एक्सटिंग्विशर से आग बुझाई… pic.twitter.com/lA644jll46— Jharkhand Rail Users (@JharkhandRail) September 22, 2025 رپورٹس کے مطابق کسی بھی مسافر کو زیادہ چوٹیں نہیں آئیں اور خوش قسمتی سے سب محفوظ رہے۔ٹرین ڈرائیور نے ٹرین کو فوری طور پر روک دیا اور مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ آتشزدگی کے واقعہ کے بعد تقریباً 45 منٹ تک ٹرین مذکورہ مقام پر موجود رہی، اس دوران ریلوے کے عملے نے آگ بجھانے والے آلات سے آگ پر قابو پا لیا۔ اس کے بعد حالات معمول پر آنے پر ٹرین اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئی۔گرنے والے مسافر کو بچانے کے لیے ٹرین ریورس چل پڑی، پھر کیا ہوا؟جائے وقوعہ پر موجود ریلوے افسران کا کہنا ہے کہ کوچ کے انڈر-گیئر سے آگ کی چنگاری اٹھنے کے سبب آگ لگنے کا یہ معاملہ سامنے آیا ہے۔جامتاڑہ پہنچنے کے بعد ٹرین کو مکمل چیک کیا گیا، ریلوے افسران کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تفصیلی تحقیقات کی جا رہی ہے اور مسافروں کے تحفظ کے پیش نظر مزید احتیاط برتی جائے گی۔