پاکستانی کھلاڑی کے’گن سیلیبریشن ‘ پر حزب اختلاف  کا بی سی سی آئی اور مودی حکومت پر حملہ

Wait 5 sec.

ایشیا کپ 2025 میں اتوار کو ٹیم انڈیا اور پاکستان کے درمیان ایک اور میچ کھیلا گیا، ٹیم انڈیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ نصف سنچری بنانے کے بعد پاکستانی بلے باز صاحبزادہ فرحان نے ایسی حرکت کی جو موضوع بحث بن گئی۔ ہندوستان میں حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں کے رہنما اس کے لیے بی سی سی آئی اور مرکزی حکومت پر کڑی تنقید کر رہے ہیں۔شیو سینا (یو بی ٹی) راجیہ سبھا کی رکن پارلیمنٹ پرینکا چترویدی  جو اس میچ کے انعقاد کی مخالف ہیں انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، "بی سی سی آئی، وزارت داخلہ اور منسکھ مانڈاویہ کو مبارکباد۔ مجھے امید ہے کہ یہ تصاویر آپ کو بہت مطمئن کریں گی اور دونوں ممالک کے درمیان اولمپک جذبے کو متاثر نہیں کریں گی۔ یہ پریشان کن ہے، یہ بہت ٹرگرنگ ہے لیکن ان لوگوں کے لیے نہیں جو خون کے بدلے کمانے میں مصروف ہیں۔"Congratulations @BCCI , @HMOIndia @mansukhmandviya .. hope these visuals satisfy you’ll enough and ensure ‘Olympic’ spirit between two nations should be unaffected. This is triggering but not for those busy making money over blood. https://t.co/Bz2IqGYvM6— Priyanka Chaturvedi (@priyankac19) September 21, 2025کانگریس کی قومی ترجمان سپریہ شرینت نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، "بہت خوب مودی جی! یہ سب دیکھنا باقی تھا۔ کیا آپ یہی کرکٹ کھلوا رہے ہیں؟ اس کی ایسا کرنے کی ہمت کیسے ہوئی؟ نریندر مودی ایک کمزور وزیر اعظم ہیں۔"शाबाश मोदी जी!बस, यही देखना बाक़ी था इसीलिए खिलवा रहे हैं क्रिकेट?इसकी हिम्मत कैसे हुई यह करने की?नरेंद्र मोदी एक कमज़ोर प्रधानमंत्री हैं pic.twitter.com/Ms2KF7U308— Supriya Shrinate (@SupriyaShrinate) September 21, 2025شیو سینا (یو بی ٹی) کے راجیہ سبھا رکن سنجے راوت نےایکس پر لکھا ہے کہ ، "صاحبزادہ فرحان نے میدان میں یہ ثابت کر دیا کہ کس طرح پاکستانی دہشت گردوں نے پہلگام میں 26 بے گناہ لوگوں کا قتل عام کیا- انہیں گولیوں سے ایسے مارا جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔اپنے پچاس رنز بنانے کے بعد  اس نے AK-47 کی طرح اپنا بیٹ پکڑا، اور ایسےدکھایا جیسے باؤندریز مار رہا ہو! یہ بی سی سی آئی  اورحکومت کے منہ پر تھوکنا جیسا ہے ۔ ہندوستان کی بے عزتی  کے لئے جے شاہ بھارت رتن کے مستحق ہیں۔‘‘Sahibzada Farhan just proved on the field how Pakistani terrorists slaughtered 26 innocents in Pahalgam—gunning them down like it was nothing.Reached his fifty and gripped the bat like an AK-47, firing boundaries!This spit in the face of BCCI & Modi govt is peak humiliation.… pic.twitter.com/ojOxocKJfU— Sanjay Raut (@rautsanjay61) September 21, 2025پاکستانی کھلاڑی صاحبزادہ فرحان نے جب اپنے 50 رنز مکمل کیے تو انہوں نے بندوق کی طرح بلے سے فائر کر کے جشن منایا۔ فرحان کے جشن نے تنازعہ کو جنم دیا ہے۔آپریشن سندور کے بعد ہنددوستان اور پاکستان کے درمیان ماحول کشیدہ ہے۔ پاکستان اس سے پہلے ایشیا کپ 2025 میں ٹیم انڈیا سے ہار چکا ہے اور اب پاکستانی کھلاڑی کے جشن نے سوال کھڑے کر دیے ہیں۔ طرح طرح کے سوال کئے جا رہے ہیں۔