نیویارک (23 ستمبر 2025): فلسطین کے دو ریاستی حل کانفرنس میں فلسطینی صدر محمود عباس نے حماس اور دیگر دھڑوں سے کہا کہ وہ ہتھیار فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کریں۔تفصیلات کے مطابق فلسطین کے صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ میں دو ریاستی حل کانفرنس سے ویڈیو لنک پر خطاب کیا، انھوں نے عالمی برادری سے آزاد فلسطین کی حمایت کی اپیل کی۔محمود عباس نے کہا دو ریاستی حل کانفرنس امن کے حصول کا تاریخی موقع ہے، فرانس کے فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا ہم ریاست فلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک کے مؤقف کو سراہتے ہیں، اور عالمی شناخت کو متحرک کرنے پر سعودی عرب اور فرانس کے کردار کی تعریف کرتا ہوں۔آزاد ریاست کا قیام فلسطینیوں کا حق ہے، اقوام متحدہمحمود عباس نے مزید کہا حماس اور تمام دھڑے ہتھیار فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کر دیں، حماس کا گورننس میں کوئی کردار نہیں ہوگا، ہم ایک غیر مسلح فلسطینی ریاست چاہتے ہیں۔دریں اثنا، فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے کانفرنس میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غزہ میں وحشیانہ جرائم جاری رکھے ہوئے ہے، اسرائیل مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں بھی ظلم کر رہا ہے۔ فرانسیسی صدر نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ جنگ، قتل عام اور لوگوں کی ہجرت روکی جائے، یہی امن ہے جس کے لیے ہمیں اپنی پوری طاقت استعمال کرنا ہوگی۔