امریکہ نے ایران کی چابہار بندرگاہ کو بھی پابندیوں کے دائرے میں شامل کر لیا ہے جس سے انڈیا کے تجارتی اور سفارتی مفادات کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ بظاہر انڈیا پر دباؤ بڑھانے کے ساتھ ساتھ ایران کو اقتصادی طور پر مزید تنہا کرنے کی امریکی پالیسی کا حصہ ہے۔