’’دوستوں ایک بھوت آ کر بیٹھ گیا ہے بی جے پی کندھوں پر اور اس بھوت کا نام ہے ووٹ چور۔ یہ اتر نہیں رہا ہے۔ اس لیے روز ان کے ٹول کٹ سے آپ کو ایک نیا شگوفہ ملے گا۔ آج کا شگوفہ ہے یٰسین ملک اور اس کا حلف نامہ۔ یٰسین ملک کے حلف نامہ کا ایک صفحہ نکال کر آج یہ پورے دن اُچھل کود مچا رہے ہیں بی جے پی والے، اس بھوت کو اتارنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن وہ نہیں اتر رہا۔‘‘ یہ بیان آج کانگریس ترجمان پون کھیڑا نے یٰسین ملک کے ایک حلف نامہ کو سامنے رکھ کر بی جے پی کے ذریعہ آنجہانی وزیر اعظم منموہن سنگھ کو بدنام کرنے کی مبینہ سازش پر حملہ کرتے ہوئے دیا ہے۔'वोट चोरी' के मुद्दे से ध्यान हटाने के लिए BJP अपने टूलकिट से यासीन मलिक के हलफनामे का एक पन्ना ले आई और पूर्व प्रधानमंत्री डॉ. मनमोहन सिंह जी को बदनाम करने लगी।कश्मीर में शांति और सुलह के लिए पिछले कई प्रधानमंत्रियों ने अलग-अलग प्रयास किए। सुलह के लिए स्टेकहोल्डर्स से संवाद… pic.twitter.com/npjBippKIc— Congress (@INCIndia) September 19, 2025پون کھیڑا نے اس تعلق سے باضابطہ ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، جو کہ کانگریس کے ’ایکس‘ ہینڈل پر شیئر کیا گیا ہے۔ اس ویڈیو کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ ’’ووٹ چوری کے ایشو سے توجہ بھٹکانے کے لیے بی جے پی اپنے ٹول کٹ سے یٰسین ملک کے حلف نامہ کا ایک صفحہ لے آئی اور سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو بدنام کرنے لگی۔‘‘ اس میں مزید لکھا گیا ہے کہ ’’کشمیر میں امن اور صلح کے لیے گزشتہ کئی وزرائے اعظم نے الگ الگ کوششیں کیں۔ صلح کے لیے اسٹیک ہولڈرس سے تبادلہ خیال کیا۔ بی جے پی نے ان تمام وزرائے اعظم کی کوششوں پر کیچڑ اچھالا ہے۔ اسی کے ساتھ اس نے سیکورٹی اور خفیہ ایجنسیوں کے افسران کا حوصلہ بھی توڑ دیا۔‘‘Toolkit to distract from #VoteChori exposed : Since morning, the BJP is selectively leaking parts of Yasin Malik’s affidavit to malign the image of Dr Manmohan Singh and the UPA. A Prime Minister - in this case, Dr. Manmohan Singh - extending courtesy to someone claiming to… pic.twitter.com/hXTdOmpml0— Pawan Khera (@Pawankhera) September 19, 2025اس پورے معاملے کو پیش نظر رکھتے ہوئے پون کھیڑا نے کچھ سوالات بھی بی جے پی کے سامنے رکھ دیے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بی جے پی کے سامنے کچھ سوالات ہیں، انھیں جواب دینا چاہیے کہآر ایس ایس 2011 میں یٰسین ملک سے کس حیثیت سے اور کیوں مل رہی تھی؟وویک آنند فاؤنڈیشن یٰسین ملک سے کیوں مل رہی تھی؟یٰسین ملک کے مطابق اس کا پاسپورٹ اٹل بہاری واجپئی نے بنوایا، تو کیا واجپئی ملک مخالف ہو گئے؟یٰسین ملک کے مطابق اجیت ڈووال اس سے ملتے تھے، تو کیا ڈووال غدارِ وطن ہو گئے؟