صدر ٹرمپ لندن پہنچ گئے، شاہی ضیافت کے لیے بھرپور تیاریاں

Wait 5 sec.

لندن (17 ستمبر 2025): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ لندن پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کی شاہی ضیافت کے لیے بھرپور تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں، ڈنر کے لیے انتظامات میں مالی، آرکائیوسٹ، باورچی، فوجی بینڈز اور موسیقار سبھی مصروف ہیں۔تفصیلات کے مطابق صدر ٹرمپ کے دورہ برطانیہ میں ان کے لیے شاہی ضیافت کے لیے بھرپور تیاریاں مکمل ہو گئیں، ونڈسر کیسل میں امریکی صدر کا استقبال کیا جائے گا، ونڈسر ہائی اسٹریٹ پر یونین جیک کے ساتھ ساتھ امریکی پرچم بھی لہرائے جا رہے ہیں۔امریکی صدر اور خاتون اوّل میلانیا ٹرمپ کو بادشاہ اور ملکہ کی قیادت والے شاہی بگھی کے جلوس میں سینٹ جارج ہال لایا جائے گا، جہاں ان کا خیر مقدم شہزادہ اور شہزادی ویلز کریں گے، جس کے بعد شاہ چارلس اور کمیلا باضابطہ طور پر امریکی جوڑے کا استقبال کریں گے۔قلعے کے مشرقی لان اور ٹاور آف لندن سے شاہی سلامی دی جائے گی، اس کے بعد صدر ٹرمپ بادشاہ کے ہمراہ گارڈ آف آنر کا معائنہ کریں گے۔ سینٹ جارج ہال میں ضیافت تقریب کا مرکزی حصہ ہوگا۔قطر پر حملے میں ٹرمپ کو ’ملوث نہیں‘ کیا، نیتن یاہو50 میٹر طویل میز پر 160 مہمان بیٹھیں گے، جسے شاہی کلیکشن کے چینی اور چاندی کے برتنوں اور موسمی پھولوں اور پتوں سے سجایا گیا جائے گا۔ شاہی ضیافت کا مینو فرانسیسی زبان میں ہوگا، مگر برطانوی پکوانوں کے ساتھ امریکی ذوق کا بھی خیال رکھا گیا ہے، جب کہ مینو میں 500 عمدہ اور طرح طرح کے پکوان شامل ہیں۔یاد رہے کہ 2019 میں آنجہانی ملکہ الزبتھ نے ٹرمپ کے اعزاز میں بکنگھم پیلس میں ضیافت دی تھی۔ خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ برطانیہ کے 3 روزہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے ہیں، امریکی صدر کا استقبال بادشاہ کے نمائندے لارڈ ان ویٹنگ ویز کاؤنٹ ہڈ نے کیا، فارن سیکریٹری یوویٹ کوپر اور امریکی سفیر بھی استقبال کرنے والوں میں شامل تھے۔امریکی صدر برطانوی بادشاہ چارلس سوئم کی دعوت پر لندن پہنچے ہیں، برطانوی بادشاہ آج ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔