ٹرمپ کا مودی کو فون، سالگرہ کی مبارکباد

Wait 5 sec.

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ٹیلی فون کیا اس دوران انہوں نے مودی کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی تجارتی وفد کی نئی دلی میں بھارت کے تجارتی وفد سے ملاقات بھی ہوئی، وفد سے ملاقات میں تجارتی معاہدے کی کوشش کی گئی۔واضح رہے کہ امریکی تجارتی ٹیم نے گزشتہ ماہ بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا تھا، ٹرمپ نے بھارت پر روس سے تیل خریدنے پر 50 فیصد ٹیرف لگایا ہوا ہے۔اس سے قبل جرمن اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے 4 بار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فون پر بات کرنے سے انکار کردیا۔جرمن اخبار کے مطابق حالیہ ہفتوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چار مواقع پر بھارتی وزیر اعظم سے فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن نریندر مودی نے فون اٹھانے سے انکار کردیا تھا۔ٹرمپ کی ایک بار پھرحماس کو دھمکیایف اے زیڈ نریندر مودی کے اس رویے کو غصے کی شدت اور روسی تیل کی درآمد روکنے کیلیے بھارت پر امریکی دباؤ کے جواب میں احتیاط برتنے کو قرار دیتا رہا۔رپورٹس کے مطابق مبینہ فون کالز کے پس منظر میں تجارتی تناؤ میں ایک بڑا اضافہ بھی شامل تھا جس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی تیل کی خریداری جاری رکھنے پر بھارت پر 50 فیصد ٹیرف بھی لگایا ہوا ہے۔