طالبان کی نئی حکمت عملی، دوحہ معاہدہ یا صوبے اور وفاق میں سیاسی چبقلش: خیبرپختونخوا میں کالعدم ٹی ٹی پی کی کارروائیوں میں شدت کیسے آئی؟

Wait 5 sec.

پاکستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں اور اثر و رسوخ کے پیچھے کیا ممکنہ وجوہات ہیں اور یہ شدت پسند تنظیم بظاہر پاکستانی سکیورٹی فورسز کے لیے اتنا بڑا اور مشکل چیلینج کیوں بن گئی ہے۔ بی بی سی نے اس رپورٹ میں یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ مفتی نور ولی محسود کی قیادت میں ٹی ٹی پی نے گذشتہ چند برسوں کے دوران اپنی کارروائیوں کو پاکستان میں کس طرح منظم کیا۔