تہران پر پابندیاں، کن ممالک نے ایران کے حق میں ووٹ دیا؟

Wait 5 sec.

نیویارک (20 ستمبر 2025): سلامتی کونسل میں ایران پر پابندیاں مستقل طور پر ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی گئی ہے، صرف 4 ممالک نے ایران کے حق میں ووٹ دیا۔پابندیاں ختم کرنے کے لیے ایران کے حق میں ووٹ دینے والے چار ممالک میں روس، چین، پاکستان اور الجزائر شامل تھے، جب کہ 9 اراکین نے قرارداد کی مخالفت کی، جس کی وجہ سے قرارداد ناکام ہو گئی۔سلامتی کونسل کے فیصلے کے بعد ایران پر اقتصادی پابندیاں بدستور برقرار رہیں گی، یہ ووٹنگ برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی طرف سے 28 اگست کو شروع کیے گئے 30 روزہ عمل کے تحت ہوئی، جس کا مقصد ایران پر دوبارہ اقوام متحدہ کی پابندیاں عائد کرنا تھا۔ایران پر پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد مستردایران کے اقوام متحدہ میں سفیر امیر سعید ایروانی نے ووٹنگ کے بعد کہا کہ یہ فیصلہ سفارتکاری کو کمزور کرتا ہے اور جوہری ہتھیاروں کی روک تھام کے حوالے سے خطرناک نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔ انھوں نے کہا سفارتکاری کے دروازے بند نہیں ہوئے، اور ایران خود فیصلہ کرے گا کہ کس سے اور کس بنیاد پر بات چیت کرے گا۔یاد رہے کہ امریکا نے ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کئی ایرانی شخصیات اور کمپنیوں پر پابندی لگائی ہے، ان اداروں اور شخصیات پر غیر قانونی مالیاتی لین دین کا الزام عائد کیا گیا ہے۔