غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، مزید 50 فلسطینی شہید

Wait 5 sec.

غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 50 سے زائد جام شہادت نوش کرگئے۔ عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے خان یونس میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں کو بھی نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 2 بچے جام شہادت نوش کرگئے۔رپورٹس کے مطابق غزہ شہر کے مرکز میں اسرائیلی فوجیوں کی پیش قدمی مسلسل جاری ہے، زمینی آپریشن میں اب تک غزہ شہر کی1700 کثیر المنزلہ عمارتیں ملیا میٹ ہوچکی ہیں۔غزہ سٹی سے اب تک ساڑھے 4 لاکھ فلسطینی محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کرچکے ہیں اور شہر چھوڑنے والے افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔دوسری جانب برطانیہ، فرانس، آسٹریلیا، کینیڈا اور دیگر کئی ملکوں کے بعد پرتگال نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔رائٹرز کے مطابق پرتگال نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا ہے، پرتگال کی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ 21 ستمبر کو فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا جائے گا۔رواں ماہ ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کئی ممالک فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔امریکا نے اسرائیل کو 6 بلین ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کی حامی بھرلیپرتگال کے وزیر خارجہ نے رواں ہفتے برطانیہ کے دورے کے دوران کہا تھا کہ ان کا ملک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر غور کر رہا ہے تاہم اب وزارت خارجہ کی جانب سے فلسطین کو ریاست تسلیم سے متعلق اعلان کردیا گیا ہے۔پرتگال نے اب تک یورپی یونین کے بعض دیگر ارکان کی نسبت اس معاملے میں محتاط رویہ اختیار کیا تھا اور یورپی یونین کے اندر مشترکہ موقف اختیار کرنے پر زور دیا تھا۔