سعودی عرب: حج کانفرنس و نمائش کی تاریخ کا اعلان

Wait 5 sec.

سعودی عرب میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں پانچویں حج کانفرنس و نمائش 9 سے 12 نومبر 2025 تک جدہ سپرڈوم میں منعقد ہوگی، اس مرتبہ کانفرنس کا عنوان ’مکہ سے دنیا تک‘ رکھا گیا ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پانچویں حج کانفرنس و نمائش میں 80 سے زائد سیشنز اور 60 ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا، جن میں دنیا بھر سے تعلیمی، تحقیقی، سفارتی اور حج امور کے ماہرین شرکت کریں گے، اس کے علاوہ 2400 سے زائد افراد کو خصوصی تربیت بھی دی جائے گی۔واضح رہے کہ چوتھی کانفرنس میں 137 ممالک سے 220 سے زائد اداروں نے شرکت کی جبکہ ایک لاکھ بیس ہزار سے زیادہ افراد شریک ہوئے تھے اور اس دوران 670 سے زائد معاہدوں پر دستخط کئے گئے تھے، جن کے اثرات گزشتہ حج سیزن میں خدمات کے معیار میں واضح طور پر نظر آئے۔رپورٹس کے مطابق کانفرنس کے ساتھ ایک وسیع البنیاد نمائش کا بھی اہتمام کیا جائے گا جو 52 ہزار مربع میٹر پر پھیلی ہوگی جس میں 260 سے زائد قومی و بین الاقوامی ادارے شریک ہوں گے، نمائش میں ’انویویشن زون‘ بھی شامل ہوگا جہاں 15 نئی کمپنیوں اور نوجوان کاروباری افراد کو تین اہم چیلنجز کے تحت حج خدمات کے لیے تخلیقی حل پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا۔سعودی عرب: ٹیکسی کے مسافروں اور ڈرائیورز کے لئے خاص ہدایات جاریسعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ کانفرنس اور نمائش حج خدمات کے میدان میں ترقی، اختراع اور عالمی شراکت داری کے قیام کے لیے ایک منفرد بین الاقوامی پلیٹ فارم ہے۔وزارت نے دنیا بھر کے ماہرین، محققین اور دلچسپی رکھنے والے افراد کو شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ درج ذیل ویب سائٹ کے ذریعے رجسٹریشن کرکے اس بین الاقوامی ایونٹ کا حصہ بن سکتے ہیں۔