پاکستان سے دفاعی معاہدے پر پریشان بھارت کا سعودی عرب کیلیے پیغام

Wait 5 sec.

نئی دہلی (20 ستمبر 2025): بھارت نے ایک بار پھر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے انتہائی اہمیت کے حامل دفاعی معاہدے پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔جوہری طاقت پاکستان اور برادر ملک سعودی عرب نے بدھ کے روز باہمی دفاعی تعاون کے اہم معاہدے پر درست کیے ہیں جس سے بھارت کو خاصی پریشانی لاحق ہے۔خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران صحافیوں سے کہا کہ بھارت اور سعودی عرب کے درمیان ایک وسیع البنیاد اسٹریٹجک شراکت داری ہے جو گزشتہ چند سالوں میں کافی مضبوط ہوئی ہے۔رندھیر جیسوال نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ اس اسٹریٹجک شراکت داری میں باہمی مفادات اور حساسیت کو مدنظر رکھا جائے گا۔دو روز قبل پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدے پر ردعمل دیتے ہوئے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا تھا کہ ہم نے اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کی اطلاعات سنی ہیں، بھارتی حکومت کو اس بات کا علم ہے اور وہ اس پیشرفت کو غور سے دیکھ رہی ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ بھارتی حکومت ملکی قومی مفادات کے تحفظ اور تمام شعبوں میں جامع قومی سلامتی کو یقینی بنانے کیلیے پُرعزم ہے۔پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہپاکستان اور سعودی عرب میں بڑا دفاعی معاہدہ طے پایا ہے جس پر وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دستخط کیے۔معاہدہ دونوں ممالک کی سلامتی کو بڑھانے کیلیے مشترکہ عزم کی عکاسی ہے، خطے اور دنیا میں سلامتی و امن کے حصول کیلیے مشترکہ عزم ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ معاہدے کا مقصد کسی بھی جارحیت کیخلاف مشترکہ دفاع و تحفظ مضبوط بنانا ہے کسی ملک کے خلاف جارحیت دونوں ممالک کے خلاف جارحیت تصور ہوگی۔وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی اہم ملاقات ہوئی جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ودیگر وزرا بھی شریک تھے۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور دفاعی تعاون پر گفتگو کی گئی۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔