’سیلاب متاثرہ پنجاب کے لیے 1600 کروڑ روپے کی امداد عوام کے ساتھ ناانصافی‘، راہل گاندھی نے پی ایم مودی کو لکھا خط

Wait 5 sec.

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے گزشتہ دنوں سیلاب متاثرہ پنجاب کا دورہ کیا تھا اور متاثرین سے ملاقات کر ان کے درد و کرب کو سمجھنے کی کوشش کی تھی۔ پنجاب میں قدرتی آفت سے مچی تباہی کا جائزہ لینے کے بعد راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھا ہے، جس میں ریاست اور ریاستی عوام کی حالت پر اپنی فکر ظاہر کی ہے۔ انھوں پی ایم مودی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’میں آپ کو پنجاب میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے بارے میں لکھ رہا ہوں۔ میں نے اپنے حالیہ دورے میں اس ہولناک تباہی اور انسان کو پہنچے نقصان کو اپنی آنکھوں سے دیکھا۔‘‘"The ₹1,600 crore initial relief announced by the union government does grave injustice to the people of Punjab. Estimates suggest that the state has suffered a loss of atleast ₹20,000 Cr. This crisis demands a bolder response. I request the government to facilitate a quick… pic.twitter.com/VomEkqg8L1— Congress (@INCIndia) September 17, 2025خط میں راہل گاندھی بتاتے ہیں کہ 4 لاکھ ایکڑ سے زائد دھان کی فصل تباہ ہو چکی ہے اور 10 لاکھ سے زائد مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔ لاکھوں لوگ، جو بیشتر پسماندہ طبقات سے تعلق رکھتے ہیں، بے گھر ہو چکے ہیں۔ سیلاب نے زمین کے وسیع حصے کو ایسا بنا دیا ہے جیسے مستقبل قریب میں وہ قابلِ کاشت ہی نہیں رہے۔ آج بھی ہزاروں ایکڑ زمین پانی میں ڈوبی ہوئی ہے اور گاؤں کا رابطہ شہر سے ٹوٹ چکا ہے۔ راہل گاندھی لکھتے ہیں کہ ’’اس بحران کی سنگینی کے باوجود میں نے انسانیت کی بہترین جھلک دیکھی۔ کئی بھائیوں نے ان لوگوں کا ساتھ دیا جنہوں نے سب کچھ کھو دیا۔ لوگوں نے اپنے گھروں کے دروازے اجنبیوں کے لیے کھول دیے اور جو کچھ بھی ان کے پاس تھا، وہ تقسیم کر دیا۔ ان کی سخاوت اور مدد کے عزم نے، جو اکثر ذاتی خطرے کے باوجود دکھایا گیا، واقعی متاثر کیا۔‘‘پنجاب میں پیدا مشکل حالات کا ذکر کرتے ہوئے راہل گاندھی نے پی ایم مودی سے کہا ہے کہ ’’مرکزی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ابتدائی 1600 کروڑ روپے کی امداد پنجاب کی عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔ اندازہ ہے کہ ریاست کو کم از کم 20,000 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا ہے۔ یہ بحران ایسا ہے جس سے نمٹنے کے لیے بڑے اور جرات مندانہ تعاون کی ضرورت ہے۔ میں حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ نقصانات کا فوری تخمینہ لگائے اور ایک جامع ریلیف پیکیج فراہم کرے۔‘‘پنجاب میں سیلاب متاثرین کے ساتھ درد بانٹتے نظر آئے راہل گاندھی، دیکھیں تصویری جھلکیاںاس خط کے آخر میں راہل گاندھی لکھتے ہیں کہ ’’پنجاب دوبارہ اُٹھ کھڑا ہوگا۔ انھیں اس وقت ہماری ضرورت ہے۔ اس مشکل وقت میں ہمیں ہر کسان، ہر سپاہی اور پنجاب کے ہر خاندان کو یہ یقین دلانا ہوگا کہ پورا ہندوستان ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ ہمیں ایک ساتھ آنا ہوگا اور ہر ممکن مدد فراہم کرنی ہوگی تاکہ ان کے مستقبل کو دوبارہ روشن کیا جا سکے۔‘‘