برازیل کا غزہ میں اسرائیلی بربریت کے خلاف بڑا اعلان

Wait 5 sec.

غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف برازیل نے عالمی عدالت انصاف میں باقاعدہ فریق بننے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی افریقہ کے بعد برازیل کی جانب سے بھی عالمی عدالت انصاف میں اسرائیلی حکومت کے خلاف غزہ میں فلسطینی عوام کی نسل کشی کے حوالے سے مقدمے میں باضابطہ فریق کے طور پر شامل ہونے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ہیگ کے عالمی ٹریبیونل نے برازیل کی شمولیت کی تصدیق کردی ہے، عالمی عدالت انصاف کے آرٹیکل 63 کے تحت برازیل کی جانب سے باقاعدہ درخواست جمع کرادی ہے۔دوسری جانب غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 50 سے زائد جام شہادت نوش کرگئے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے خان یونس میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں کو بھی نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 2 بچے جام شہادت نوش کرگئے۔دنیا اسرائیل سے خوف زدہ نہ ہو: انتونیو گوتریسرپورٹس کے مطابق غزہ شہر کے مرکز میں اسرائیلی فوجیوں کی پیش قدمی مسلسل جاری ہے، زمینی آپریشن میں اب تک غزہ شہر کی1700 کثیر المنزلہ عمارتیں ملیا میٹ ہوچکی ہیں۔غزہ سٹی سے اب تک ساڑھے 4 لاکھ فلسطینی محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کرچکے ہیں اور شہر چھوڑنے والے افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔