چین نے دشمن آبدوزوں کا سراغ لگانے والا اےآئی سسٹم تیار کرلیا، آبدوز کی بقا کے امکانات صرف 5 فیصد رہ جانے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے اپنے بحری بیڑے کو مزید مضبوط بناتے ہوئے دشمن آبدوزوں کا سراغ لگانے والا انٹیلی جینس آرٹیفیشل سسٹم تیار کیا ہے، چینی سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ آبدوز کی بقا کے امکانات صرف 5 فیصد رہ جائیں گے۔ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجی نیول وارفیئر کا منظرنامہ بدل سکتی ہے، سسٹم ہائیڈروآکوسٹک بوائز، انڈرواٹر سینسرز اور ریڈارز کا ڈیٹا پروسیس کرتا ہے۔غیرملکی خبرایجنسی نے کہا کہ سمندری درجہ حرارت اور نمکیات بھی نقشہ سازی میں شامل ہے، اے آئی روایتی بچاؤ حربے ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔سسٹم ڈیٹا کو فوری فیصلوں کےلیے ایکشن ایبل ریکمنڈیشنز میں بدل دیتا ہے، عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی نیوکلیئر ڈیٹرنس کے اہم ستون کو غیرمؤثر کرسکتی ہے۔چینی ایئر لائن نے تاریخ ساز پرواز کے لیے ٹکٹ کی فروخت شروع کر دی