سسرالیوں نے بہو کے کمرے میں زہریلا سانپ چھوڑ دیا

Wait 5 sec.

(22 ستمبر 2025): سسرال میں بہو کے آگ میں جلنے کے متعدد واقعات سنے ہوں گے مگر ایک سسرال میں تو بہو کو تو مارنے زہریلا سانپ چھوڑ دیا گیا۔پڑوسی ملک بھارت میں جہیز نہ لانے یا مطالبات پورے نہ ہونے پر بہو کو جلا کر مارنے، خودکشی کا ڈراما رچا کر اس کی زندگی ختم کرنے کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔ مگر ایک سسرال میں تو حد کر دی گئی، جہاں مطلوبہ جہیز نہ لانے پر سسرالیوں نے بہو کے کمرے میں زہریلا سانپ چھوڑ دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اتر پردیش کے شہر کانپور میں پیش آیا، جہاں اضافی جہیز نہ دینے پر شوہر اور سسرال والوں نے خاتون کو کمرے میں بند کر کے اندر زہریلا سانپ چھوڑ دیا، جس کے ڈسنے سے اس کی حالت تشویشناک ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق خاتون کسی طرح اپنے میکے پہنچ گئی، اس کے گھر والوں نے اسے اسپتال منتقل کیا۔ جہاں اس کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔متاثرہ خاتون کی بہن نے بتایا کہ ریشماں کی شادی چار سال قبل ہوئی تھی۔ شادی کے ابتدائی ایام معمول کے مطابق گزرے۔ تاہم کچھ عرصہ بعد سسرالیوں نے کمرہ تعمیر کرنے کے بہانے دو لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔بہن نے بتایا کہ والدین نے ڈیڑھ لاکھ روپے ریشماں کے سسر کے اکاؤنٹ میں منتقل کیے تھے، تاہم اس کے باوجود بہنوئی اور اس کے گھر والے ان سے مزید پانچ لاکھ روپ کا مطالبہ کرتے رہے اور جہیز کم لانے کا طعنہ دے کر ریشما کو ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے۔انہوں نے بتایا کہ دو روز قبل ان کی بہن ریشما کو بیٹی سے الگ کر کے ایک کمرے میں بند کر دیا اور اس میں زہریلا سانپ چھوڑ دیا، جس نے ان کی بہن کے پیر پر ڈس لیا۔ وہ کسی نہ کسی طرح وہاں سے نکل کر ہمارے گھر آ گئی، اس کی حالت دیکھتے ہوئے اس کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔مذکورہ واقعہ پر ریشما کی بہن نے متعلقہ پولیس تھانے میں بہنوئی اور اس کے گھر والوں کے خلاف رپورٹ مقدمہ درج کرا دیا ہے۔کتوں کو ملے گی اب ’’عمر قید کی سزا‘‘، کس نے دیا یہ انوکھا حکم؟