گائے کو زیبرا بنانے والوں کو نوبل انعام کیوں‌ ملا؟

Wait 5 sec.

(22 ستمبر 2025): نوبل انعام کسی بھی شعبے میں ناقابل فراموش خدمات پر ملتا ہے لیکن جاپانی ماہرین کو گائے کو زیبرا کا روپ دینے پر دے دیا گیا۔جاپانی محققین کو نوبل انعام دیا گیا ہے، جو انہیں کسی سائنسی کارنامے پر نہیں بلکہ ایک گائے کو زیبرا کی طرح پینٹ کرنے پر دیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان کے محققین گائے کو زیبرے کی طرح دھاری دار پینٹ اپنے ایک تجربے کے لیے کیا تھا۔ وہ یہ دیکھنا چاہتے تھے کہ اگر گائے کو سفید اور کالا دھاری دار رنگ دیا جائے تو کیا اس سے خون چوسنے والے مکھی نما حشرات اس پر کم بیٹھتے ہیں؟محققین نے جب گائے کو زیبرے کا روپے دیا تو نتائج ان کے توقع کے مطابق آئے کیونکہ جائزے میں سفید کالی دھاریوں والی گائے پر عام گائے سے تقریباً 50 فیصد کم خون چوسنے والی مکھیاں بیٹھیں۔کی ٹیم نے دیکھا کہ اگر گائے کو زیبرا جیسا سفید کالا دھاری دار رنگ دیا جائے تو خون چوسنے والے مکھی نما حشرات اس پر کم بیٹھتے ہیں۔دھاری دار گایوں نے عام گایوں کی طرح مکھیوں سے چھٹکارہ پانے کے لیے سر ہلانے، دم مارنے وغیرہ جیسے ردعمل کا مظاہرہ بھی کم کیا۔تاہم قارئین کو بتاتے چلیں کہ یہ نوبل انعام وہ نہیں جو سویڈن کے کیمیا دان الفریڈ نوبل کی وصیت کے مطابق ہر سال مختلف شعبوں میں غیر معمولی کارنامے انجام دینے والے افراد کو دیا جاتا ہے۔یہ ’’آئی جی نوبل انعام‘‘ ایک مزاحیہ ایوارڈ ہے۔ یہ منفرد ایوارڈ ہر سال ایسے تحقیقی کاموں کے لیے دیا جاتا ہے، جن میں مزاح کا عنصر تو شامل ہو، مگر سوچ کا عملی پہلو بھی اس میں نمایاں ہو۔سسرالیوں نے بہو کے کمرے میں زہریلا سانپ چھوڑ دیا