ایک حملہ آور نے مغربی کنارہ اور اردن کے درمیان ایلنبی کراسنگ پر دو اسرائیلی فوجیوں کو چاقو سے حملہ کرکے ہلاک کردیا، واقعے کے وقت کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حملہ آور امدادی سامان لے جانے والے ٹرک میں موجود تھا۔رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسرائیلی افسران کے ذریعہ ٹرک کی تلاشی سے قبل ہی کراسنگ پر موجود افراد پر اس شخص نے ہینڈگن سے گولیاں چلائیں۔Two Israelis were assassinated today by a JORDANIAN HUMANITARIAN AID TRUCK DRIVER!!!The terrorist was armed with a gun and a knife. He passed the Allenby bridge crossing and, once inside Israel, started shooting.After his gun jammed, he started stabbing people.The… pic.twitter.com/v8Cp4rXnod— Hamas Atrocities (@HamasAtrocities) September 18, 2025 جب حملہ آور کی رائیفل جام ہوئی تو وہ ٹرک سے باہر نکلا اور چاقو سے دو اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کیا، جائے وقوعہ پر موجود ڈاکٹروں نے حملے کی زد میں آنے والے فوجیوں کو مردہ قرار دے دیا۔ بتایا جارہا ہے کہ مرنے والے ایک شخص کی عمر 60 سال جبکہ دوسرے کی عمر 20 سے 25 سال کے درمیان تھی۔پولیس کی جانب سے اس واقعہ پر کوئی آفیشل بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون سے حملہ (ویڈیو)اس سے قبل ایک حملہ آور نے 8 ستمبر کو یروشلم بس اسٹاپ پر فائرنگ کر دی تھی، جس میں 6 اسرائیلی شہری ہلاک ہو گئے تھے۔واضح رہے کہ 2 اسرائیلی شہریوں کو چاقو مار کر ہلاک کرنے والے حملہ آور کو اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔