فرانس کے صدر میکرون نے پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدے کے بعد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی صدر نے شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، میکرون نے بتایا کہ سعودی ولی عہد سے فلسطین اسرائیل کےلیے دوریاستی حل پر بات ہوئی۔فرانسیسی صدرمیکرون نے کہا کہ نیویارک ڈکلریشن کو 142 ملکوں نے منظور کیا، ڈکلریشن مشرق وسطیٰ میں امن کی راہ ہموار کرے گا۔صدر میکرون کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری کو مزید متحرک کرنے کا وقت آگیا ہے، دو قومیں، دو ریاستیں سب کے لیے امن اور سلامتی ہے۔خیال رہے کہ سعودی عرب سے دفاعی معاہدے کے بعد پاکستانی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ خطرے کی صورت میں اپنی سرزمین کی طرح سعودی عرب کی حفاظت کرینگے۔اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں انھوں نے کہا کہ اسرائیل کا جس طرح رویہ ہے تھریٹ ہیں اس میں کوئی شک نہیں، دفاعی معاہدے میں اورممالک بھی شامل ہوں گے۔سعودی عرب کو کوئی خطرہ ہوا تو انشااللہ اپنی سرزمین کی طرح ان کا دفاع کرینگے، جس طرح نیٹو کا اتحاد ہے اس طرح ہمیں بھی ایک ہونا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ دنیا کو پیغام دینا چاہیے ہم مسلمان ممالک ایک جسم کی مانند ہیں، سعودی عرب سے گزشتہ 50، 60 سالوں سے دفاعی تعاون جاری ہے، دونوں ملکوں میں معاہدے سے سعودی عرب کا مغربی ممالک پر انحصار کم ہوگا۔خطرے کی صورت میں اپنی سرزمین کی طرح سعودی عرب کی حفاظت کرینگے، وزیردفاع