کسی بھی نئی پابندیوں پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ایرانی صدر مسعود پیزشکیان

Wait 5 sec.

ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے کہا ہے کہ کسی بھی نئی پابندیوں پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ہمارے پاس بھی عقل ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی پابندیوں سے راستہ روکا جاسکتا ہے لیکن ہمارے پاس بھی عقل ہے، امریکا اسرائیل نے نطنز اور فردو پر حملہ کیا لیکن یہ انسان ہیں جو دوبارہ تعمیر کرینگے کوئی ہمیں نہیں روک سکتا ہم اپنی راہ خود بنائیں گے۔انھوں نے کہا کہ ہم ناجائز مطالبات کے سامنے کبھی ہتھیار نہیں ڈالیں گے، ہمارے پاس صورتحال بدلنے کی طاقت موجود ہے۔ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری راہ روکنے کی کوشش ہوگی لیکن ہم آگے بڑھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔خیال رہے کہ سلامتی کونسل میں ایران پر پابندیاں مستقل طور پر ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی گئی ہے، صرف 4 ممالک نے ایران کے حق میں ووٹ دیا ہے۔پابندیاں ختم کرنے کے لیے ایران کے حق میں ووٹ دینے والے چار ممالک میں روس، چین، پاکستان اور الجزائر شامل تھے، جب کہ 9 اراکین نے قرارداد کی مخالفت کی، جس کی وجہ سے قرارداد ناکام ہو گئی۔اب ایران پر اقتصادی پابندیاں برقرار رہیں گی، یہ ووٹنگ برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی طرف سے 28 اگست کو شروع کیے گئے 30 روزہ عمل کے تحت ہوئی، جس کا مقصد ایران پر دوبارہ اقوام متحدہ کی پابندیاں عائد کرنا تھا۔تہران پر پابندیاں، کن ممالک نے ایران کے حق میں ووٹ دیا؟