’ملک بھر میں جمہوری اقدار کو دبانے کی ہو رہی کوشش‘، راہل-پرینکا نے ’اومین چانڈی میموریل آڈیٹوریم‘ کا کیا شاندار افتتاح

Wait 5 sec.

وائناڈ: لوک سبھا میں حزبِ اختلاف کے قائد راہل گاندھی اور کانگریس جنرل سکریٹری و وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے ہفتہ کے روز وینیوڈ کے کوٹتھارا گرام پنچایت میں ’اومین چانڈی میموریل آڈیٹوریم‘ کا شاندار افتتاح کیا۔ اس افتتاحی تقریب میں مقامی عوام، پارٹی کارکنان اور مختلف سماجی طبقات کے نمائندوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ تقریب سے خطاب کے دوران راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے موجودہ سیاسی حالات اور کیرالہ سے اپنے جذباتی رشتوں کا بھرپور انداز میں ذکر کیا۔LoP Shri @RahulGandhi and Congress General Secretary & Wayanad MP Smt. @priyankagandhi ji inaugurated the Oommen Chandy Memorial Auditorium at Kottathara Grama Panchayat in Venniyode, addressing the gathering and highlighting the significance of the auditorium in fostering… pic.twitter.com/MhujWKG4PV— Congress (@INCIndia) September 20, 2025راہل گاندھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ وائناڈ کی عوام نے مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیا اور ایک خاندان کی طرح حفاظت کی۔ عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے وہ کہتے ہیں کہ ’’جب مجھ پر ظالمانہ حملہ کیا جا رہا تھا تو وائناڈ کی عوام نے میری حفاظت کی۔ یہ بالکل ویسا ہی ہے جیسے ایک خاندان کا فرد کرتا ہے۔ آپ نے میرے ساتھ وہی سلوک کیا جیسے میری بہن یا ماں کرتی۔ آپ نے کہا کہ یہ شخص ناانصافی کا شکار ہے اور ہم اس کا تحفظ کریں گے۔ یہ احسان میں زندگی بھر نہیں بھولوں گا۔‘‘When I was being brutally attacked, the people of Wayanad protected me. That's what a family member does. You treated me exactly the way my sister or mother would treat me. Through your behaviour, you've formed a bond with me. You could have very well told me that you wouldn't… pic.twitter.com/r6lAI8GXNl— Congress (@INCIndia) September 20, 2025اس موقع پر راہل گاندھی نے کیرالہ کے سابق وزیر اعلیٰ اومین چانڈی کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ’’اومین چانڈی ایک نہایت منکسر المزاج شخصیت کے مالک تھے۔ اکثر لوگ تھوڑی سی طاقت پا کر متکبر ہو جاتے ہیں، لیکن اومین چانڈی کی عوام سے انسیت نے انہیں ہمیشہ زمین سے وابستہ رکھا۔ کسانوں، مزدوروں، چھوٹے تاجروں اور بچوں کی باتیں سننے سے خود بخود عاجزی پیدا ہوتی ہے، اور یہی ان کی خصوصیت تھی۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’آج جب ملک بھر میں جمہوری اقدار کو دبانے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔ ایسے حالات میں اِس آڈیٹوریم کا افتتاح خوش آئند ہے۔ یہاں عوام جمع ہو کر اپنے مسائل پر بات کر سکیں گے اور ہندوستان کے آئین و جمہوریت کی بنیاد کو مضبوط کریں گے۔‘‘Oommen Chandy ji was a humble person.When people get a little power, they often become arrogant. There are senior national leaders in India who lack humility. But Oommen Chandy ji's connection with the people of Kerala kept him grounded. If you listen to ordinary farmers,… pic.twitter.com/cEAVCeeGFl— Congress (@INCIndia) September 20, 2025راہل گاندھی نے کیرالہ کی سیاست اور پنچایتوں کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’میں نے کیرالہ کو قریب سے دیکھا ہے۔ یہاں کی جمہوریت مضبوط ہے اور پنچایتیں اس کی بنیاد ہیں۔ یہ پورے ملک کے لیے ایک ماڈل ہے۔‘‘ ساتھ ہی عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’’میں کیرالہ کی عوام کا شکر گزار ہوں کہ وہ جمہوریت کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہاں کی عوام لیڈروں کو زمین سے جڑے رہنے کی تلقین کرتے ہیں۔‘‘I've observed Kerala quite closely. Even before I became an MP, I used to visit, but I didn't delve into the details. Now, I understand better the importance of Panchayats in the democratic process.The foundation of politics in Kerala lies in these homes, offering a model for… pic.twitter.com/PSAHf8uKIm— Congress (@INCIndia) September 20, 2025کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ اس علاقے کے مسائل و عوام کی مشکلات سے بخوبی واقف ہیں، اور ان کا حل تلاش کرنے میں پوری طرح سرگرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’بارش کے موسم میں یہ علاقہ اکثر سیلاب اور کنارہ کشی کا شکار ہو جاتا ہے۔ ہماری پارٹی کے کارکن یہاں پناہ گاہیں بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ قبائلی برادری کو صحت، رابطے اور تعلیم کے سنگین مسائل درپیش ہیں، جبکہ دھان اور قہوہ کے کسان بھی مشکلات سے دوچار ہیں۔ میں مختلف طبقات اور کسانوں سے ملاقاتیں کر رہی ہوں اور آپ کی زندگی بہتر بنانے کے لیے اپنی بھرپور کوشش کروں گی۔‘‘ پرینکا نے یہ بھی بتایا کہ راہل گاندھی کے دور میں منظور شدہ 2 سی آر ایف سڑکوں کی تعمیر اب تقریباً مکمل ہو چکی ہے۔I know the difficulties this area faces. During rains, it gets flooded and becomes isolated. Our party workers are making efforts to build shelters here. The tribal community faces serious issues regarding health, connectivity and education. Paddy and coffee farmers also face… pic.twitter.com/0uiVtFsjgq— Congress (@INCIndia) September 20, 2025Earlier, there was no place for meetings or gatherings before the construction of this auditorium. I'm happy about this new facility, which will benefit the community. It's a double honour for me to be here today because this auditorium is named after Oommen Chandy ji. My… pic.twitter.com/3S9RzIs1R0— Congress (@INCIndia) September 20, 2025پرینکا گاندھی نے وائناڈ پارلیمانی حلقہ سے اپنے انتخاب کے لیے عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ عوام نے انہیں اپنے نمائندے کے طور پر منتخب کیا تاکہ وہ راہل گاندھی کے شروع کردہ کاموں کو آگے بڑھا سکیں۔ ’اومین چانڈی میموریل آڈیٹوریم‘ سے متعلق وہ کہتی ہیں کہ ’’اس آڈیٹوریم کی تعمیر سے پہلے یہاں کوئی ایسی جگہ نہیں تھی جہاں عوامی میٹنگ یا اجتماع کیا جا سکے۔ یہ سہولت اب عوام کو فائدہ پہنچائے گی۔ میرے لیے یہ دوہرا اعزاز ہے کہ یہ آڈیٹوریم اومین چانڈی کے نام پر ہے۔ میری والدہ کئی سال تک ان کی ساتھی رہیں اور ہمیشہ کہتی تھیں کہ وہ خدا ترس، منکسر المزاج اور عوامی خدمت کے لیے وقف شخصیت تھے۔‘‘ پرینکا گاندھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’’یہ آڈیٹوریم اومین چانڈی کی دانائی اور عوامی خدمات کو ایک یادگار خراج کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔‘‘