فلسطینی ریاست کی حمایت میں ہزاروں اسرائیلیوں کے دستخط

Wait 5 sec.

اسرائیل کے 7ہزار 500 سے زائد شہری فلسطینی ریاست کے حامی ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق یہودی عرب تحریک زازم کی جانب سے پٹیشن پر دستخطی مہم شروع کر دی گئی ہے جس میں اب تک 7 ہزار سے زائد افراد نے دستخط کیے ہیں۔اسرائیلی شہریوں نے غزہ جنگ کے خاتمے اور فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ بھی کیا ہے۔پٹیشن پر دستخط کرنے والوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرنے کی توقع ہے جو کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس تک ہو سکتی ہے۔پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی ریاست کا قیام اسرائیل کی سزا نہیں بلکہ بہتر مستقبل کی ضمانت ہے اگر فلسطینی ریاست کو تسلیم نہ کیا گیا تو اسرائیل انتہاپسند وزرا کے راستے پر چل پڑے گا۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق یرغمالیوں اور لاپتا خاندانوں کی تنظیم نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسرائیلی فضائی حملے نے اس بات کو بلا شبہ ثابت کر دیا کہ یرغمالیوں کی واپسی اور جنگ کے خاتمے میں ایک ہی بڑی رکاوٹ نیتن یاہو ہیں۔تنظیم نے بیان میں کہا کہ ہر بار جب کوئی معاہدہ قریب آتا ہے تو نیتن یاہو اسے سبوتاژ کر دیتے ہیں۔