جرمن قدامت پسند جماعت نے مقبوضہ مغربی کنارے کی امداد روکنے کا اعلان کر دیا۔جرمن حکومت کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کو عارضی طور پر امداد کی فراہمی معطل کر دی گئی ہے۔یہ رقم صحت اور تعلیم کے عملے کی تنخواہوں پرخرچ ہونا تھی جو کہ یورپی یونین کے تحت چلنے والے میکنزم کے ذریعے تقسیم ہونا تھی۔سی ایس یو اسرائیل کی سب سے مضبوط حمایتی جماعت قرار دی جاتی ہے جس نے پارلیمنٹ میں فنڈز کی منظوری روک رکھی ہے۔ترجمان جرمن چانسلر کا کہنا ہے کہ حکومت کو پارلیمانی منظوری کا انتظار ہے۔جرمنی نے اسرائیل کو تمام فوجی برآمدات معطل کردی ہیں جو غزہ میں استعمال کی جاسکتی ہیں۔ یہ فیصلہ اسرائیل کی سیکیورٹی کابینہ کی جانب سے غزہ سٹی پر قبضہ کرنے کے منصوبے کی منظوری کے ردعمل میں سامنے آیا ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے دفتر نے اس بات کی تصدیق کی کہ سیکیورٹی کابینہ نے محصور فلسطینی علاقے غزہ شہر پر قبضہ کرنے کے منصوبے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔چانسلر نے کہا کہ ان حالات میں ، جرمن حکومت فوجی سازوسامان کی کسی بھی برآمدات کی اجازت نہیں دے گی جو غزہ کی پٹی میں استعمال ہوسکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے ذریعے سخت ترین کارروائی ، جو اسرائیلی کابینہ نے گذشتہ رات منظور کی تھی ، اس سے جرمنی کی حکومت کو یہ دیکھنا مشکل ہو گیا ہے کہ یہ اہداف کیسے حاصل کیے جائیں گے۔