تل ابیب (22 ستمبر 2025): ایک اسرائیلی چینل نے انکشاف کیا ہے کہ جون کی جنگ سے قبل خفیہ ایجنسی موساد نے ایران میں اپنے 100 ایجنٹ تعینات کیے تھے۔اسرائیلی چینل 13 نے ایک ٹیلی ویژن رپورٹ میں انکشاف کیا کہ موساد سروس نے جون میں 12 دن تک جاری رہنے والی جنگ شروع ہونے سے پہلے ایران کے اندر تقریباً سو غیر ملکی ایجنٹ تعینات کیے تھے۔ٹائمز آف اسرائیل کی ویب سائٹ کے مطابق اس رپورٹ نے واضح کیا ہے کہ موساد کے ایجنٹوں کا مشن ایرانی بیلسٹک میزائل پلیٹ فارمز اور فضائی دفاعی نظاموں کو نشانہ بنانا تھا، اور اس کے ساتھ ساتھ اسرائیلی فضائی حملوں کو براہ راست مدد بھی فراہم کرنا تھا۔فلسطین کو عالمی سطح پر تسلیم کرانے میں کس ملک نے کلیدی کردار ادا کیا؟گزشتہ ہفتے نشر ہونے والی رپورٹ کے مطابق ان خصوصی تربیت یافتہ ایجنٹوں نے اُن بھاری میزائل سسٹمز کو چلایا، جو ایران میں سمگل کیے گئے تھے، جو بعد میں اسرائیلی فوجی مہم کی حمایت میں ایرانی بیلسٹک میزائل پلیٹ فارمز اور فضائی دفاعی نظاموں کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیے گئے۔اس آپریشن کو سائز اور پیچیدگی کے لحاظ سے بے مثال قرار دیا گیا، کیوں کہ اتنی بڑی تعداد میں ایجنٹوں کو پہلے کبھی ایک مشن میں فعال نہیں کیا گیا تھا، اس کے لیے غیر اسرائیلیوں کو جدید ہتھیاروں کے سسٹمز پر کنٹرول دینے کی ضرورت تھی۔