یورپی ایئرپورٹس کے چیک ان سسٹمز پر سائبر حملے کے دوسرے روز بھی برسلز، لندن اور برلن میں متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہیں۔سروسز متعطل ہونے کے باعث ایئرلائن عملہ ہاتھ سے بورڈنگ پاس جاری کرنے پر مجبور ہے۔ کولنز ایرو اسپیس کے چیک ان اور بیگیج ہینڈلنگ سافٹ ویئر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ا بلاغ کے مطابق برطانیہ کے ہیتھرو ایئرپورٹ پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر کا امکان ہے، فی الحال مینول نظام کے تحت بورڈنگ جاری ہے۔برسلز ایئرپورٹ کے حکام کے مطابق سائبر حملے کے سبب 10 پروازوں کو منسوخ کردیا گیا ہے۔برسلز ایئرپورٹ پر 17 پروازوں میں ایک گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہے جبکہ برلن ایئرپورٹ پر بھی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔