پولیس اہلکاروں کے داڑھی رکھنے پر پابندی ختم

Wait 5 sec.

طرابلس (21 ستمبر 2025): لیبیا میں پولیس اہلکاروں کے داڑھی رکھنے پر پابندی ختم کر دی گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی قیادت کی مداخلت اور عوامی سطح پر پیدا ہونے والے سخت ردعمل کے بعد لیبیا کی وزارت داخلہ نے پولیس اہلکاروں کے داڑھی رکھنے پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا۔وزارت داخلہ کے نائب وزیر فرج قعیم نے ہفتے کی شام ایک بیان میں اعلان کیا کہ پولیس اہلکاروں کے لیے داڑھی رکھنے پر عائد پابندی کا فیصلہ منسوخ کیا جا رہا ہے۔اسرائیل پر اعتماد نہیں کرتا، شام دہشت گردی برآمد کرنے والا ملک نہیں رہا: احمد الشرعوزارت داخلہ سے اس سے قبل ایک حکم نامہ جاری کیا گیا تھا جس کے تحت پولیس اہلکاروں کو داڑھی رکھنے سے منع کیا گیا تھا۔ اس فیصلے کو نافذ کرتے وقت کہا گیا تھا کہ یہ پولیس کے ظاہری ڈسپلن کو برقرار رکھنے کے لیے ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا دی جائے گی۔تاہم سوشل میڈیا پر پابندی پر شدید تنقید کی گئی، اور اسے انفرادی آزادی میں مداخلت اور پولیس اہلکاروں پر بلاوجہ دباؤ ڈالنے کے مترادف قرار دیا گیا، تاہم کچھ حلقوں نے اس فیصلے کی حمایت بھی کی اور اسے ادارے کے نظم و ضبط اور وقار کے لیے ضروری سمجھا۔