کابل(21 ستمبر 2025): افغانستان کی طالبان حکومت نے بگرام ایئر بیس کو دوبارہ حاصل کرنے کی امریکی دھمکیوں کو سختی سے مسترد کردیا۔افغانستان کی طالبان حکومت نے بگرام ایئر بیس کو دوبارہ حاصل کرنے کی امریکی دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے افغان وزیر دفاع نے کہا کہ اگر امریکا کو ہمارے اڈے واپس چاہئیں تو ہم اس سے اگلے 20 سال مزید لڑنے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں کچھ لوگوں نے کہا ہے کہ وہ بگرام ایئر بیس واپس لینے کے لیے افغانستان کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں، افغانستان کی ایک انچ زمین پر بھی کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں۔بگرام ائیر بیس : ٹرمپ نے افغانستان کو سنگین نتائج کی دھمکی دے دیانہوں نے کہا کہ بیرونی فوج کی موجودگی بحال کرنے کی کسی بھی کوشش کی صورت میں سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔واضح رہے کہ ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں بگرام ایئر بیس کی واپسی سے متعلق افغانستان کو دھمکی دینے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے جب صحافیوں نے پوچھا کہ ’’کیا آپ بگرام ایئربیس واپس لینے کے لیے زمینی فوج کے استعمال کے امکان کو مسترد کر رہے ہیں؟‘‘ تو انھوں نے جواب دیا کہ ’’اگر وہ بگرام ایئر بیس واپس نہیں کرتے تو پھر آپ جان جائیں گے کہ میں کیا کروں گا۔‘‘