سعودی عرب کا 95 واں یومِ الوطنی جوش وخروش سے منایا جارہا ہے

Wait 5 sec.

ریاض (23/9/2025) سعودی عرب میں 23 ستمبر قومی دن کے طور پر جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے، اس روز ملک بھر میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔یہ دن مملکت کی بنیاد 1932 میں عبد العزیز بن عبد الرحمن آل سعود کے ذریعے رکھی جانے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔سعودی عرب کے 95ویں یومِ الوطنی کے موقع پر ریاض، جدہ، دمام اور دیگر شہروں میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔شاہراہیں اور عمارتیں سبز و سفید روشنیوں سے جگمگا اُٹھیں، سعودی شہری گاڑیوں اور گھروں پر قومی پرچم لہرا رہے ہیں۔ریاض میں منعقدہ مرکزی تقریب میں شاندارآتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، ثقافتی شو، فوجی پریڈ اور روایتی رقص نے جشن کو چار چاند لگا دیے، سعودی قیادت کی جانب سے قوم کو مبارکباد کے پیغامات بھیجے گئے ہیں۔