قتل کا ملزم پولیس کیلیے چھلاوہ بن گیا، شہریوں سے مدد کی اپیل، تصاویر جاری

Wait 5 sec.

وولورہیمپٹن : برطانیہ میں گزشتہ صبح فائرنگ کے واقعے میں ایک نوجوان کو ہلاک اور ایک شخص کو زخمی کرنے والا ملزم پولیس کیلیے چھلاوہ بن گیا، تصاویر جاری کردی گئیں۔لیسٹر اسٹریٹ پر جمعہ کی علی الصبح ہونے والی فائرنگ کے واقعے میں 28 سالہ نوجوان دوائین ملز موقع پر ہلاک جبکہ اس کے ساتھ موجود 30 سالہ شخص شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے واقعے کے مرکزی مشتبہ ملزم کی شناخت محمد منیر خان عرف "مینی” کے نام سے کی ہے، جس کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔مقامی پولیس حکام کے مطابق مشتبہ ملزم 38 سالہ محمد منیر خان کا تعلق برطانوی شہر وولورہیمپٹن سے ہے اور وہ واقعے کے بعد سے مفرور ہے، پو؛لیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ملزم کی گرفتاری کیلیے تعاون کریں۔پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر وہ اس ملزم کو دیکھیں تو فوراً 999 پر کال کریں تاہم اس موقع پر قانون کو ہاتھ میں نہ لیتے ہوئے کسی بھی قسم کی مداخلت سے اجتناب کریں۔اس حوالے سے مقامی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہم محمد منیر خان کو تلاش کرنے اور گرفتار کرنے کی کئی کوششیں کرچکے ہیں تاہم اب ناکامی کی صورت میں عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ اگر کسی کے پاس کوئی اس ملزم کی معلومات ہوں تو فوری طور پر مطلع کریں۔