بینکاک (14 دسمبر 2025): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے باجود کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان جھڑپیں نہ رک سکیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ کی فوج نے کمبوڈیا کے خلاف ایک نیا حملہ شروع کیا ہے تاکہ خودمختار سرحدی علاقے کو دوبارہ حاصل کیا جا سکے۔ہفتے کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مہلک لڑائی کو روکنے کے لیے جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے، تاہم چند ہی گھنٹے بعد تھائی لینڈ کے جنگی طیاروں نے بمباری کر دی، ایک ہفتے سے جاری لڑائی بدستور جاری ہے، کمبوڈیا کے حملوں میں 4 تھائی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔تھائی لینڈ کے نگراں وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ کمبوڈیا کے ساتھ جنگ بندی نہیں ہوئی، فوج کمبوڈیا کے ساتھ متنازع سرحد پر لڑائی جاری رکھے گی۔ انھوں نے کہا کہ وہ اس وقت تک فوجی کارروائیاں جاری رکھیں گے جب تک اپنی زمین اور لوگوں کو مزید نقصان اور خطرہ محسوس نہ ہو۔روس نے جواب میں آئی سی سی ججوں اور چیف پراسیکیوٹر کریم خان کو قید کی سزا سنا دیدوسری طرف کمبوڈیا نے تھائی لینڈ کے ساتھ تمام سرحدی گزر گاہوں کو بند کر دیا ہے، کمبوڈیائی حکام کا کہنا ہے کہ تھائی لینڈ کی فوج کے حملوں میں متعدد شہری ہلاک ہوئے اور انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔دونوں ممالک کے درمیان یہ تنازعہ ایک طویل مدتی جھگڑے سے پیدا ہوا ہے، جو نوآبادیاتی دور میں متعین کی گئی 800 کلومیٹر طویل مشترکہ سرحد کی تقسیم سے متعلق ہے۔اس لڑائی میں کم از کم 25 فوجی اور عام شہری ہلاک ہو چکے ہیں، اور دونوں جانب سے آدھے ملین سے زیادہ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔