بھارت میں وزیر اعلیٰ نے مسلمان ڈاکٹر کا حجاب سرعام کھینچ کر اتار دیا

Wait 5 sec.

بھارتی ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نے مسلمان ڈاکٹر کا حجاب سرعام کھینچ کر اتار دیا۔وزیراعلیٰ ہاؤس میں ڈاکٹرز کو اپائنٹمنٹ لیٹرز دینے کی تقریب کے دوران شرمناک واقعہ پیش آیا جہاں وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ڈاکٹر نصرت پروین سے کہا ’حجاب اتاریں‘ پھر خود کھینچ کر ہٹا دیا۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے سخت ردعمل دیا جارہا ہے۔بھارت کی مرکزی اپوزیشن پارٹی کانگریس نے وزیر اعلیٰ سے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے، کانگریس کا کہنا ہے کہ اعلیٰ عہدے پر فائز شخص کا یہ رویہ ناقابل قبول اور شرمناک ہے۔اپوزیشن جماعت کا کہنا ہے کہ نتیش کمار نے خواتین کا وقار پامال کیا اور ذاتی و مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کی ہے، ایسی بدتمیزی ناقابل معافی ہے۔کانگریس کا کہنا ہے کہ بی جے پی اور اتحادیوں کی حکومتوں میں خواتین اور اقلیتوں کے تحفظ پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔سوشل میڈیا پر بھی شدید تنقید کی جارہی ہے اور صارفین نے وزیر اعلیٰ کے رویے پر سوال اٹھادیے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ نتیش بابو کی ذہنی حالت بگڑ چکی ہے اور وہ اب سو فیصد آر ایس ایس والے بن گئے ہیں۔