امریکا میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

Wait 5 sec.

امریکی تحقیقاتی ادارے فیڈرل بیورو آف انوسٹی گیشن نے ریاست کیلیفورنیا میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ایف بی آئی کے مطابق دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے والے 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جنہوں نے 5مختلف مقامات پر دہشت گردی کا منصوبہ بنایا تھا۔مشتبہ افراد نے نیو ایئر تقریبات میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رکھا تھا ان مشتبہ افراد کا تعلق بائیں بازو کے انتہاپسند گروپ سے تھا۔اٹارنی جنرل پام بوندی نے پیر کو بتایا کہ ایف بی آئی نے لاس اینجلس اور اورنج کاؤنٹی میں امیگریشن ایجنٹس اور گاڑیوں سمیت متعدد اہداف کو نشانہ بنانے والے بم کی سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ "ٹرٹل آئی لینڈ لبریشن فرنٹ — ایک انتہائی بائیں بازو کا، فلسطین حامی، حکومت مخالف، اور سرمایہ دارانہ گروہ — کیلیفورنیا میں نئے سال کی شام سے شروع ہونے والے متعدد اہداف کے خلاف سلسلہ وار بم حملوں کی تیاری کر رہا تھا۔دوسری جانب سڈنی کے مشہور بانڈی بیچ پر فائرنگ واقعے کے بعد امریکی شہر نیویارک سٹی میں ہنوکا کی تقریبات اور عبادت گاہوں کے اطراف سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیویارک پولیس کمشنر جیسیکا ٹسک نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران بتایا ہے کہ سڈنی حملے اور نیویارک سٹی کے درمیان کسی قسم کا کوئی معلوم تعلق نہیں ہے اور شہر میں ہونے والی تقریبات کو بظاہر کوئی خطرہ لاحق نہیں۔تاہم انتہائی احتیاط کے پیشِ نظر نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ ان تقریبات کی سکیورٹی کے لئے اضافی اہلکار اور وسائل تعینات کر رہا ہے۔