لندن: تنخواہوں میں اضافے کیلئے 2 سال میں برطانیہ کے ڈاکٹرز نے 14ویں ہڑتال کا اعلان کردیا، ہڑتال کا آغاز بدھ سے کیا جائے گا۔برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن نے جاری بیان میں کہا کہ انگلینڈ میں ڈاکٹرز کی 5 روزہ ہڑتال اسی ہفتے ہوگی، برطانوی ڈاکٹرز کی ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے کی گئی نئی پیشکش کو بھی مسترد کردیا ہے۔ریزیڈنٹ ڈاکٹرز کی ہڑتال بدھ کی صبح 7 بجے شروع ہوگی، اس سلسلے میں سیکریٹری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام غیرذمہ دارانہ اور خطرناک ہوگا کیونکہ اسپتالوں پر فلو کا دباؤ ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن ممبران کی اکثریت نے ہڑتال کے حق میں ووٹنگ کی ہے، آن لائن پول میں بی ایم اے کے 83 فیصد اراکین نے ہڑتال کے حق میں ووٹ دیا۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے ریذیڈنٹ ڈاکٹرز نے کرسمس سے قبل مطالبات کے حق میں پانچ روزہ ہڑتال کا اعلان اس ماہ کے شروع میں کیا تھا، ہڑتال 17 سے 22 دسمبر تک کی جائے گی۔ریزیڈنٹ ڈاکٹرز کمیٹی کے سربراہ کے مطابق برطانوی حکومت ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں اضافے میں ناکام رہی۔کمیٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حکومت ڈاکٹرز کی ملازمتوں کے بحران کو دور کرنے کے لیے قابل اعتبار منصوبہ پیش کرنے میں ناکام رہی ہے، اسی لیے ہڑتال کرنے کے سوا دوسرا کوئی چارہ نہیں۔برطانیہ کے ریزیڈنٹ ڈاکٹرز نے کرسمس سے قبل 5 روزہ ہڑتال کا اعلان کر دیا